سوہدرہ میں سڑکوں کی بے بلاترتیب مرمت پر شہری سراپا احتجاج، ٹھیکیدار پر مٹی فروخت کے الزامات

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)سوہدرہ میں سڑکوں کی تعمیر کے سلسلہ میں اکھاڑ پچھاڑ پر علاقہ مکین سراپا احتجاج،ترقیاتی کام راست اقدام لیکن ٹھیکیدار کی جانب سے اکھاڑ پچھاڑ پر تحفظات ،کھودی جانے والی مٹی کو پرائیویٹ افراد کے ہاتھوں فروخت کے الزامات چیئرمین پریس کلب سوہدرہ سینئر صحافی نجیب اللہ ملک نے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر اور گلیوں محلوں اور نالوں پر کام راست عمل ہے لیکن ٹھیکدار کی جانب سے اکھاڑ پچھاڑ کی نہ ترتیب اور نہ ہی کوئی واضح پلان شہریوں و علاقہ مکینوں کو بتایا گیا بلکہ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹھیکدار نے مختلف جگہ سے کھودی جانے والی مٹی بھی پرائیویٹ افراد کے ہاتھ فروخت کر دی جس پر متعلقہ انتظامیہ اور حکام بالا کو اس پر نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے عناصر معاشرے کے گرے ہوے افراد ہوتے ہیں جن کے خلاف آواز اٹھانا ہر غیور شہری کا حق ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس معاملہ کا نوٹس لیا جائے اور ٹھیکدار سے اس سلسلہ میں وضاحت طلب کی جائے بصورت دیگر سوہدرہ پریس کلب اپنی مقامی صحافی برادری کے ساتھ اس سلسلہ میں بھرپور احتجاج کرے گی اور دائرہ کار کو ضلعی سطح پر بڑھائیں گے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ سے نوٹس کی اپیل کی ہے ۔



