کراچی میں سڑکوں کی کھدائی اور روڈ کٹنگ پر پابندی عائد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کمشنر کراچی نے سڑکوں کی کھدائی اور روڈ کٹنگ پر 2 مہینے کے لیے پابندی لگا دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے یوٹیلیٹی سروسز کے لیے کھدائی کی گئی ہے جس سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ روڈ اور فٹ پاتھ کٹنگ پر پہلے بھی پابندی عائد کی گئی تھی مگر خلاف ورزی کی شکایات ملتی رہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق روڈ کٹنگ پر سیکشن 144 کے تحت پابندی 2 مہینے کے لیے عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام اداروں اور افراد کو کھدائی کے لیے شہری حکومت اور سندھ حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔



