سرگودھا:چنگ چی رکشہ کھیتوں میں گرنےسے ڈرائیور سمیت 3طالبات زخمی

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)  بھاگٹاوالہ روڈ پر تیز رفتار چنگ چی رکشہ بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گرا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت سکول جاتی تین بچیاں زخمی ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 34 سالہ رکشہ ڈرائیور امان حیدر، 18 سالہ سندس علی، 19 سالہ ایمان فاطمہ اور 16 سالہ حفیفہ ناصر زخمی ہوئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی بچیوں اور ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں رکشہ اچانک بے قابو ہوا اور کھیتوں میں جا گرا، جس کے باعث سکول کی طالبات زخمی ہوئیں۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button