اوکاڑہ ٹریفک حادثہ میں ماں اور باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) اوکاڑہ کے نواح میں ٹریفک حادثہ میں ماں اور باپ جاں بحق ہو گئے جب کہ جواں سال بیٹا شدید زخمی ہوگیاتفصیلات کے مطابق دیپالپور روڈ نزد 49 ٹو ایل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیاجس میں موٹر سائیکل سوار کو ٹریلر نے ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ماں اور باپ موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں فوری طور پر موقع پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جان بحق ہونے والوں کی شناخت ارشاد ولد آگرہ (52 سال تقریباً) اور صاحب بی بی زوجہ ارشاد (عمر تقریباً 65 سال) سکنہ کلاسن دیپالپور چک43 ڈی کے ناموں سے ہوئی زخمی میں نسیم ولد ارشاد عمر 30 سال تقریباً شامل ہے

مزید خبریں

Back to top button