بدین:ٹنڈو باگو کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

بدین (نمائندہ جانو/ڈاٹ/پی کے)ٹنڈو باگو کے قریب پرانے مانک واہ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جان بحق ہونے والے نامعلوم شخص کی لاش تعلقہ اسپتال ٹنڈو باگو میں موجود ہے جس کی جیب سے صرف ایک پرچی ملی ہے جس پر "ملک محمد” لکھا ہوا ہے، اس کے علاوہ کچھ بھی درج نہیں



