اوکاڑہ: بصیر پور روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، نوجوان جاں بحق،3زخمی

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے ) بصیر پور روڈ پر تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 21 سالہ طلحہ ولد اسد اللہ زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ 19 سالہ عبدالدار ولد محمد ظہور، 23 سالہ شاہیر ولد محمد شاھین اور حادثہ میں جاں کی بازی ہارنے والے کا بھائی 30 سالہ محمد مبین ولد اسد اللہ شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے

مزید خبریں

Back to top button