تھرپارکر: 2 مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی) ضلع تھرپارکر میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نئون کوٹ کے قریب جوگی موڑ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں گاؤں قاضی صاحب ڈنو کا رہائشی 44 سالہ عبدالستار سومرو موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ گاؤں جمعون خاصخیلی کے رہائشی 31 سالہ اللہ بچایو اور 28 سالہ ندیم خاصخیلی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں نئون کوٹ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ اسلام کوٹ کے قریب اوندھیو لک کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک لانگ جیپ کے اچانک بریک لگانے پر اس کی چھت پر بیٹھا مٹھی کا رہائشی 46 سالہ نول ولد بھگڑو نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کو اسلام کوٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button