جہلم: پنڈ دادنخان کے قریب کار اور موٹر سائیکل تصادم، نوجوان جاں بحق،2زخمی

جہلم(عابد حسین رانجھا ،جانوڈاٹ پی کے) پنڈ دادنخان للہ روڈ بھیلووال گاؤں کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم۔حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، جبکہ دو افراد زخمی ۔
ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا ۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام عبد الرحمن ولد محمد انور عمر 18 سال ہے،جبکہ زخمی ہونے والوں میں مظہر اقبال ولد محمد سلیمان عمر 31سال، عبدالعزیز ولد غلام محمد عمر 23 سال شامل ہیں۔



