تھرپارکر: نئوکوٹ مٹھی روڈ پر کوچ اور کار میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق،3افراد زخمی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)نئوکوٹ مٹھی روڈ پر اوٹھا آباد کے مقام پر کوچ اور کلٹس کار کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں ٹاؤن کمیٹی نئوکوٹ کے چیئرمین نور محمد مندھرو کی چاچی موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خاتون کا نوجوان بیٹا منظور علی مندھرو، لالو چانڈیو اور کار ڈرائیور ونود کمار شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر نئوکوٹ منتقل کیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث انہیں حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button