بدین: ماتلی ٹنڈو محمد خان روڈ پر باراتیوں سے بھری بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق،10زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے )ماتلی ٹنڈو محمد خان روڈ پر شادی کے باراتیوں سے بھری ہوئی بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں دو افراد جاں بحق دس باراتی زخمی تفصیل کے مطابق بدین سے کوٹڑی بارات لے جانے والی بس کا ماتلی کے قریب گاؤں رحمت اللہ جھیجو کے پاس ٹنڈو محمد خان سے آ نے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی اور موٹر سائیکل سوار دو نوجوان، لائق خاصخیلی اور عمران لاڑک موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بس ایک مکان سے ٹکراگئی اور بس میں سوار 10 سے زائد باراتی زخمی ہوگئے جن میں راشد، مقصود، محمود، جانی، رمضان، اللہ رکھیو، ذیشان، آفتاب اور حارث جٹ شامل ہیں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال ماتلی منتقل کر دیا گیا ہے



