سرگودھا:خوشاب روڈ پرکاراور موٹر سائیکل میں تصادم،2افراد شدید زخمی

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)خوشاب روڈ پر دھریمہ بیکری کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو کنٹرول کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button