وزیرآباد: موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دو گاڑیوں میں تصادم،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

وزیرآباد(نامہ نگار) سیالکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوے دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ میں کار سوار بال بال محفوظ رہے جبکہ کاروں کے فرنٹ تباہ کر رہ گئے۔وزیرآباد کے علاقہ سیالکوٹ روڈ کرم آباد کے قریب تاج گارڈن یوٹرن پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوے دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ایک کار سڑک کنارے مقامی شخص کی جانب سے بنائے گئے عارضی کھوکھہ میں جا لگی تاہم حادثہ میں چاروں فریق موٹرسائیکل سوار،ٹھیلہ بردار اور کار سوار بال بال محفوظ رہے اور کاروں کے فرنٹ کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

مزید خبریں

Back to top button