سجاول: دریائے سندھ میں کشتی حادثے کے بعد لاپتا چوتھے شخص کی لاش مل گئی

سجاول (جانو ڈاٹ پی کے)دریائے سندھ میں کشتی حادثے میں لاپتا چوتھے شخص کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو روز کی تلاش کے بعد حبیب اللہ نامی شخص کی لاش دریائے سندھ سے نکالی گئی، جس کے بعد پاک بحریہ اور مقامی غوطہ خوروں کا سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹنے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 16 افراد ڈوب گئے تھے۔ حادثے کے بعد 12 افراد کو محفوظ بچا لیا گیا تھا۔ متاثرہ تمام جاں بحق افراد گاؤں یعقوب منارو کے رہائشی تھے اور گندم کی کٹائی کے بعد واپس اپنے گاؤں آ رہے تھے۔

حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیتی رابطے شروع کر دیے ہیں اور نقصان کی تلافی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button