بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89سال کی عمر میں انتقال کرگئے، بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر جو گزشتہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
بالی ووڈ کے بلیک اینڈ وائٹ دور سے رنگین فلمی دور کے آغاز تک، اپنی جاندار اداکاری سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے عظیم اداکار دھرمیندر گزشتہ دنوں بھارت کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اس دوران بھی ان کے انتقال کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھرمیندرکو سانس سے متعلق شدید تکالیف کےباعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،
دھرمیندر نے 1958 میں فلم "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے”سے فلمی کیریئرکا آغاز کیا،انہوں نے”شعلے”، "چپکے چپکے”، "دھرم ویر”، "سیتا اور گیتا” اور "یادوں کی بارات” جیسی کلاسک فلموں اپنے فن کا لوہا منوایا۔



