بنگلہ دیشی ماڈل و اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی گھر سے لاش برآمد


ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے سے معروف ماڈل اور اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
وٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر پولیس نے اداکارہ کی لاش تحویل میں لے لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
رِدھیکا رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کرچکی تھیں۔