امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر بدین میں احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی ضلع بدین کے قائم مقام امیر ضلع الله بچايو ہالیپوٹہ نے کی اس مظاہرے کا مقصد ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مبینہ حملے کی شدید مذمت کرنا تھا۔ مظاہرین نے اس کارروائی کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا مظاہرے کے شرکاء نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں اور کسی دباؤ کے آگے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔ اللہ بچایو ہالیپوٹہ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ خود کو انسانی حقوق کا علمبردار قرار دیتا ہے، مگر ایران پر حملہ کر کے اس نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
مظاہرین نے اس بات کا اعلان بھی کیا کہ ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اگر انہیں کسی بھی قسم کی ضرورت پیش آئی تو ہم ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی .علی گل منصوری فتح خان کھوسہ ایازلطیف و دیگر نے خطاب کیا۔



