امریکی صدر ٹرمپ ایران میں جاری احتجاج کے تناظر میں فوری مداخلت کریں، جلاوطن شہزادے رضا پہلوی کی اپیل

ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے جمعے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ  ایران میں جاری احتجاج کے تناظر میں فوری مداخلت کریں۔

رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ  ’جناب صدر، یہ آپ کی فوری توجہ، حمایت اور عملی اقدام کے لیے ایک ہنگامی اپیل ہے۔ براہِ کرم ایران کے عوام کی مدد کے لیے مداخلت کے لیے تیار رہیں‘۔

امریکا میں مقیم رضا پہلوی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس نوعیت کی مداخلت چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے خدشے کی طرف اشارہ کیا۔

خیال رہے کہ ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ، انسانی حقوق کے غیر ملکی اداروں کا کہنا ہے کہ احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل چکا ہے۔

تہران اور مشہد میں رات گئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر مارچ کیا گیا، احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک ہلاک افراد کی تعداد 47 ہوگئی ہوچکی ہےجن میں کئی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 2500 افراد گرفتار ہیں۔

ایران میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کردی گئی ہے جبکہ ترکیے نے استنبول سے تہران جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button