ایف بی آر کو مسلسل چوتھے ماہ ٹیکس وصولی میں کمی کا سامنا، نومبر میں 1034ارب ہدف 878 ارب وصول ہوئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایف بی آر کو نومبر میں ٹیکس وصولی میں مسلسل چوتھے ماہ کمی کا سامنا ہے،نومبرمیں 1 ہزار 34 ارب ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولی 878 ارب تک محدود رہی۔

حکام ایف بی آرکےمطابق رواں ماہ ٹیکس وصولی میں اب تک 156 ارب روپےشارٹ فال رہا،آج آخری ورکنگ ڈے میں مزید ٹیکس وصولی متوقع ہے،شارٹ فال میں کمی آئےگی،اگلےماہ دسمبرمیں ٹیکس وصولی کا ہدف 1406 ارب روپےمقررہے،رواں مالی سال کے پہلے5ماہ میں ایف بی آرکو ٹیکس وصولی میں بڑی کمی کا سامنا ہے۔

حکام ایف بی آرکےمطابق ستمبرمیں 1325 ارب ہدف کےمقابلےمیں 1228 ارب روپےٹیکس جمع کیاگیا، اکتوبرمیں 1026 ارب ہدف کے مقابلے 951 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا،رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا 13.9 ٹریلین روپےکا نظرثانی شدہ ہدف ہے،

دستاویز کےمطابق جولائی تانومبر 5 ہزار83 ارب ہدف کےمقابلےوصولی 4 ہزار 715 ارب روپےرہی، جولائی میں 748 ارب ہدف کے مقابلے 757 ارب روپےجمع کیےگئے،اگست میں ٹیکس وصولی 950 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب تک محدود رہی۔

بجٹ 2025-26 میں ٹیکس وصولی کاہدف 14 ہزار 131 ارب روپےرکھا گیاتھا،سیلابی نقصانات کےباعث آئی ایم ایف کی مشاورت سے ہدف میں نظرثانی کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button