شیخوپورہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل موقع پرحل

 شیخوپورہ (عبدالمجید نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ضلع شیخوپوره میں ریونیو عوامی خدمت اور غیر منقولہ جائیداد کے تحفظ کے لیے ارڈیننس 2025 کے نفاذ کے سلسلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کی صدارت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس نے سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلدار ، ریونیو افسران ، اراضی ریکارڈ سنٹر ، پولیس ، پیرا فورس سمیت شہریوں نے کھلی کچہریوں میں شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو عثمان جلیس نے سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ریونیو سے متعلقہ مسائل حل ہونے پر مرد و خواتین سائلین نے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ عوامی خدمت کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نہایت احسن اقدام ہے ۔ ضلعی سطح پر تنازعات حالت کمیٹی کا قیام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں سائلین ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپوره عثمان جلیس نے  ریونیو عوامی خدمت اور غیر منقولہ جائیداد کے تحفظ کے لیے ارڈیننس 2025 کے نفاذ کے سلسلہ میں کھلی کچہر ی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کو متعدد سروسز کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں میرٹ پر عوام الناس کے مسائل بلا تاخیر حل کیے جا رہے ہیں ، ریونیو سے متعلقہ سائلین کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ ناقابل برداشت ہوگی ۔ تمام افسران و ملازمین ہما وقت کوشاں رہیں اور زمینوں کے تنازعات کے حل کے لیے مستند ریکارڈ پیش کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ نے مزید کہا کہ کسی بھی سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری میرے آفس میں اطلاع کرے ۔

مزید خبریں

Back to top button