اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کورٹ کیسز کی سماعت، فریقین کے مؤقف سنے، قوانین کے مطابق کارروائی کا حکم

اوکاڑہ ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی کورٹ کیسز کی سماعت اور قانون کے مطابق کاروائی، انہوں نے محکمہ مال سے متعلق زیر سماعت متعدد کورٹ کیسز کی سنوائی کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے مختلف ریونیو مقدمات کی سماعت کی، اس موقع پر فریقین کے مؤقف سنے گئے اور قوانین و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو کیسز کو بروقت نمٹایا جائے اور تمام معاملات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے، انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ریونیو مقدمات کی سنوائی کا عمل جاری ہے اور ان مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے قانونی کاروائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سائلین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button