حسین بخش مری کی 118 ایکڑ آبائی زمین پر ریونیو حکام کی مبینہ ہیرا پھیری کیخلاف احتجاجی پریس کانفرنس

میرپورخاص(بیورورپورٹ) تحصیل حسین بخش مری کے ریونیو حکام نے ہمارے آباؤ اجداد کو الاٹ کی گئی 118 ایکڑ زرعی اراضی کے کھاتوں میں ردوبدل کر کے مختلف لوگوں کو منتقل کر دیا ہے یہ بات تحصیل حسین بخش مری کے گاؤں چھٹو کے رہائشی محمد علی خاصخیلی، چنو خاصخیلی، ندیم خاصخیلی اور دیگر نے پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تین بزرگ ہاشم خاصخیلی، احمد خاصخیلی، اللہ بچایو خاصخیلی کو محکمہ سیٹلمنٹ نے 1909 اور 1910 میں 118 ایکڑ زرعی اراضی الاٹ کی تھی جو کہ تعلقہ حسن بخش مری کے دیہہ پیر عظیم شاہ کے دیہہ 109، 110 اور 117 میں واقع ہے انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ تعلقہ کے ریونیو اہلکاروں نے بااثر افراد کے ساتھ ملی بھگت کر کے کھاتوں کو بھاری رشوت کے عوض تبدیل کر کے ہماری آبائی زمین مختلف لوگوں کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کر دی ہے اس حوالے سے ہمارے والدین نے مختلف اداروں میں شکایات درج کرائی ہیں ہم نے ڈپٹی کمشنر، مختیارکار اور متعلقہ حکام کو تحریری شکایت کی ہے لیکن کوئی ہماری شکایت نہیں سن رہا ہے ہمارے پاس زمین کی الاٹمنٹ کے کاغذات بھی ہیں انھوں نے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ہمارے بزرگوں کو الاٹ کی گئی زمین واپس کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button