تھرپارکر: مٹھی میں استاد لیلا رام آمرانی کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) مٹھی میں ہونہار استاد کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب، ٹیبلوز اور تقریروں کے ساتھ منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، مٹھی میں تعلیمی سرگرمیوں میں 39 سال خدمات انجام دینے والے ہونہار استاد لیلا رام آمرانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ترکیا کالونی اسکول میں پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف اسکولوں کے اساتذہ، طلبہ اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسکول کے طلبہ اور طالبات نے استاد کے اعزاز میں ٹیبلوز اور تقریریں پیش کیں، جبکہ اسکولی بچوں اور اساتذہ نے ریٹائر ہونے والے استاد کو اجرک اور لوئیں سمیت مختلف تحائف دیے۔

اس موقع پر اساتذہ ہوتچند لکھاڻي، ٹی او ایلیمنٹری صدیق دل، نصیر کنبھڑ، کیلاش لوڈھا، شکتی رام، شنیل گر راموانی اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے تعلیمی میدان میں لیلا رام آمرانی کی خدمات بہت بڑی ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ریٹائر ہونے والے استاد لیلا رام نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں میرا 39 سالہ سفر آج مکمل ہوا ہے، طلبہ اور ساتھی اساتذہ کی جانب سے ملنے والے اعزاز پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button