وزیرآباد: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نائب صدر سید عرفان حیدر نقوی کے ماموں سید رضا عباس نقوی انتقال کر گئے

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تحصیل نائب صدر سید عرفان حیدر نقوی کے ماموں سید رضا عباس نقوی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کوٹلی امیر علی سیالکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، سید رضا عباس نقوی کچھ عرصہ سے بستر علالت پر تھے وہ سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے ان کی شخصیت تدبر، ملنساری اور نفاست سے مزین تھی، مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹے حھوڑے ہیں۔



