اوکاڑہ: ریسکیو 1122 کو ایک ماہ میں 16 ہزار سے زائد کالز، 9 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق

اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ ماہ کی تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق Rescue 1122 اوکاڑہ کو گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 16 ہزار 935 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 5 ہزار 7 ایمرجنسی کالز تھیں۔ یومیہ ایمرجنسی کالز کا اوسط تناسب 179 رہا۔

5 ہزار 7 ایمرجنسیز میں 1032 روڈ ٹریفک حادثات، 3057 میڈیکل ایمرجنسیز، 29 آگ لگنے کے واقعات، 95 کرائم کیسز، ایک ڈوبنے کا واقعہ اور 441 متفرق حادثات شامل تھے۔

روڈ ٹریفک حادثات میں 1207 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 613 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 585 متاثرین کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آگ لگنے کے 29 واقعات میں 3 کمرشل ایریاز، 10 رہائشی علاقے اور 16 دیگر مقامات شامل تھے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (9)، فائر ورکس (2)، لاپرواہی (15) اور دیگر وجوہات (3) شامل رہیں۔ بروقت کارروائی سے تقریباً 122 ملین روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کو محفوظ بنایا گیا، تاہم 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو موٹر بائیک سروس نے 4.63 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ 2492 ایمرجنسیز پر کارروائی کرتے ہوئے 2579 افراد کو مدد فراہم کی۔

پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھر میں 466 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے لیے منتقل کیا گیا، جن میں سے 351 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ اور 115 افراد کو دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے کی نگرانی میں منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button