بدین: صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی دہشت گردانہ فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات،ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو گزشتہ شب ایک گھر پر ہونے والی دہشت گردانہ فائرنگ کے واقعے پر متاثرین کے گھر پہنچ گئے واقعے کی سخت الفاظوں میں مذمت ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا کسی کو گولارچی شہید فاضل راہو کے علاقے میں امن و امان سے کھیلنے اجازت نہیں
گزشتہ شب شہر کے وارڈ نمبر 3 میں نامور وکیل عدنان فاروق مہر کے کزن امنان آرائیں گھر پر ہونے والے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے واقعے پر شہریوں میں سخت خوف وہراس پایا جا رہا ہے جس پر صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے فوری طور نوٹس لے کر متاثرہ گھر پہنچ گئے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے واقعے میں ملوث افراد ملزمان کو قانونی گرفت میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہید فاضل راہو گولارچی ایک پر امن علاقہ ہے یہاں اس قسم کے دہشت گردانہ واقعہ رونما ہونا قابل افسوس ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے متاثرین کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ والے واقعے پر مجھے ذاتی طور پر دکھ پہنچا اور اس دہشت گردانہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہدایات کر دی گئی ہیں



