مارچ میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر رہیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں نے مارچ 2026 میں 3.8 ارب ڈالر وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کی ترسیلات فروری کے مقابلے 16.5 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ مارچ 2026 کے دوران سعودی عرب سے 918.4 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 823.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 587.3 ملین ڈالر اور امریکا سے 359.3 ملین ڈالر بھیجے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 26 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 30.3 ارب ڈالر آئے جو 8.2 فیصد اضافہ ہے کیونکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 28 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔



