اہل بیت سے محبت مسلمان کے ایمان کی دلیل ہے، عدنان محمود گجر

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) ڈائریکٹر اے ایف این آرفن کئیر ہوم عدنان محمود گجر نے کہا ہے کہ اہل بیت سے محبت مسلمان کے ایمان کی دلیل ہے،محبوب رب کریم نے مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمتہ الزاہرہ رضی اللہ عنہ، حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کواہل بیت کہا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت اہل ایمان ی علامت ہے،حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی شجاعت وبہادری سے تاریخ اسلا م کے اوراق روشن ہیں، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ بنت اسدسے اپنی محبت اورلگاؤ کی ایک مثال انکی قبرمبارک میں دفن سے پہلے خوداستراحت فرماکراس جگہ کوسکون کامقام بنایا۔حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ شجاعت،جوانمردی کی وجہ سے دشمنان اسلا م کے دلوں پردھاک بٹھائے ہوئے تھے،حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے اسلام کی سربلندی کے لئے خودبھی معرکہ میں شجاعت وبہادری کے جوہر دیکھائے، علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کریم کی بے شمار فضیلتیں احادیث نبوی ﷺ اور اقوال صحاب کرام رضی اللہ عنہم میں ملتی ہے بس ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اگر حقیقی معنوں میں کسی نے علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کریم کو جان لیا اوران کی زندگی کو اپنے لیے سرمایہ سمجھ کر اس عملِ پیرا ہوا تو اس کی دنیا بھی سنور جائیگی اور آخرت بھی کیوں کہ رسولِ اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے: ”جس نے علی سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی اور جس نے علی رضی اللہ عنہ سے دشمنی مول لی اس نے مجھ سے دشمنی مول لی اور جس نے مجھ سے دشمنی مول لی اس نے اللہ سے دشمنی مول لی،حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا یومِ وصال 21 رمضان المبارک ہے وہ 19 رمضان المبارک 40 ہجری کو کوفہ کی مسجد میں خارجی ابن ملجم کے زہر آلود تلوار کے حملے میں زخمی ہوئے اور دو دن بعد خالق حقیقی سے جا ملے آپ رضی اللہ عنہ چوتھے خلیفہ راشد اور علم کا شہر ہیں۔ (فوٹوہمرا ہ ہے)



