قرآن کی دولت سے مالا مال عالم دین اور حفاظ کرام ملک کا سرمایہ ہیں، مولانا عتیق الرحمن

وزیرآباد(نا مہ نگار)  قرآن کی دولت سے مالا مال عالم دین وحفاظ کرام دین کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں،مدارس دین کے قلعے ہیں جن کا ملک کی آزادی سے لیکر ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے،مدارس دین کے ساتھ عصری تعلیم کا نظم ہیں،اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرکے استقامت ومضبوطی کے ساتھ دین اسلام کی راہ پر گامزن رہیں گے۔ان خیالات کا اطہار معروف عالم دین مولانا عتیق الرحمن نے دار العلوم تعلیم القرآن کے مہتتم حافظ عمران احمدکی دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر  حافظ عمر عمران،حافظ شاہد عمران بٹ،قاری محمد اکبر ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حق کی پیروی کرنیوالوں کے ساتھ ہے،قرآنی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور حلال وحرام کے فرق کو سمجھیں،قرآنی تعلیمات کو اپنی اپنی زندگی کا اہم جز بنائیں اور اس پر عمل کرنے پر ترجیح دیں۔

مزید خبریں

Back to top button