دربار شریف کے نام سے چندہ اکٹھے کرنیوالے باز آ جائیں ورنہ انکے کیخلاف قانونی کارروائ کرینگے: پیر تجمل حسین

وزیر آباد(جانوڈاٹ پی کے)آستانہ عالیہ چشتیہ نظامیہ صابریہ قادریہ دربار عالیہ سائیں رحمت علی چشتی سرکار رحمتہ اللہ علیہ جو کہ عرصہ 100 سال سے زائد درگاہ قدیمی کے سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں پیر تجمل حسین فرید چشتی نے اپنے ایک انتباہی بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ ہمارے بزرگوں کا نام استعمال کر کے ناجائز طریقہ سے چندہ اکٹھا کرتے ہیں اور اپنا پروگرام کرواتے ہیں جبکہ ہمارا ان افراد،سے کوئی رابطہ یا واسطہ نہ ہے وہ اپنی حرکات سے باز آ جائیں اور دربار شریف کا نام استعمال کرنا چھوڑ دیں وگرنہ وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button