وزیرآباد میں دربار میاں صاحب نظام آباد کے جانشین زیرِ نگرانی ختم پاک کی روح پرور محفل کا انعقاد

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے ) دربار میاں صاحب نظام آباد کے جانشین کی زیر نگرانی ختم پاک کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے مذہبی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں خصوصی طور پر میاں محمد رفیق، میاں محمد یوسف کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا، جبکہ شرکاء نے مرحومین کی دینی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر قاری عتیق الرحمن اور قاری اقبال ساقی صاحب نے تلاوتِ کلام پاک اور ساجد حسین بٹ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سعادت حاصل کی، جبکہ دیگر مقررین نے اولیائے کرام کی تعلیمات، محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بزرگانِ دین کی تعلیمات ہمارے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم معاشرتی مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔تقریب میں میاں محمد فیاض، میاں محمد نصیر، میاں محمد عظیم، علی احمد صابر، میاں علی شان، میاں علی شیر، سنیئر صحافی محمود احمد خان لودھی، افتخار احمد بٹ (صدر بابائے صحافت پریس کلب)، عقیل احمد خان لودھی، صفدر حسین بٹ، نواز مغل، محمد یونس بھٹو، بلال احمد خان لودھی,ملک عنصر،ذوالقرنین چیمہ،سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس روحانی اجتماع کو حاضرین نے انتہائی بابرکت اور ایمان افروز قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button