وزیرآباد: بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے قابلِ اعتراض اقدام کیخلاف سکولوں میں شدید احتجاج، مذہبی آزادی پر حملے کی مذمت

وزیر اباد (جانوڈاٹ پی کے)بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمارکی حالیہ مکروہ، قابلِ نفرت اور قابلِ مذمت حرکت کے خلاف آج ضلع وزیرآباد کے مختلف بوائز اور گرلز اسکولوں میں بھرپور اور پُرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران اس گھٹیا فعل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا جس میں ایک مسلمان بچی کے چہرے سے زبردستی نقاب ہٹایا گیا۔ یہ عمل نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے بلکہ مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق پر کھلا حملہ بھی ہے۔ پاکستانی قوم بالخصوص تعلیمی حلقے اس شرمناک واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسے اقدامات مذہبی رواداری، انسانی وقار اور معاشرتی اقدار کے سراسر منافی ہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباد، اختر علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عمل نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب اٹھا دیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ کی سوچ کس قدر تنگ نظر، متعصب اور قابلِ مذمت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button