قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل ہی امت کے مسائل کا حل ہے، مولانا عبد القیوم حقانی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)  قرآن مجید حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے،ہمارے تمام مسائل کا حل قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے،ذلت کی زندگی سے باہر آنا ہے تو مسلمان کو اپنا اوڑھنا بچھو نا قرآن پاک کی تعلیمات کا اپنانا ہوگا۔ان خیالات کا اطہار صوبہ پختون خواہ کے ممتاز عالم دین مولانا عبد القیوم حقانی نے مدرس جامع مدنیہ تعلیم القرآن مدنی مسجد الہ آباد میں  سالانہ دستار فضیلت وتقریب تکمیل قرآن کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاری حماد انور نفیسی،کرنل (ر) وقار انور شیخ،شیخ بلال احمد،ڈاکٹر جمال ناصر،میاں عبد الحمید،مرزا شفیق الرحمان،گل خان،پروفیسر حافظ منیراحمد،حفیظ الرحمن زرگر،میاں طیب محمود،مختار کھوکھر،بابو نسیم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کی چھاؤنیاں ہیں، مسلمان آج بھی قرآن مجیدکی تعلیمات سے اپنے آپ کووابستہ کرکے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں، مسلمانوں کے قلوب و اذہان سے دوچیزوں کی محبت کبھی بھی نہیں نکالی جاسکتی ایک قرآن مجید کی محبت اوردوسرا حضور نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان دونوں چیزوں کی محبت ہرمسلمان کاجزو ایمان ہے۔تقریب کے اختتام پرحفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button