وزیرآباد: 14 رجب 1447ھ کو حضرت علی (کرم اللہ وجیہہ) کی ولادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ میں جشن اور محفل کا انعقاد

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)رجب المرجب کا مہینہ عزت و مرتبے اور احترام کا مہینہ ہے اس ماہ میں محبان اہل بیت کے لئے خوشیوں مسرتوں کا دن باب علم و دانش داماد رسول (ص) حضرت علی کرم اللہ وجیہہ کی ولادت کا دن بھی ہے۔گذشتہ ادوار کی طرح 14 رجب 1447ھ بمطابق 4 جنوری 2026 بروز اتوار مرکزی امام بارگاہ مہاجرین قصر سکینہ گلی آرائیاں میں جشن کی روح پرور محفل ہوگی جس کے مہمانان خصوصی ایم پی اے وقار احمد چیمہ، حسام وقار چیمہ ہوں گے ملک بھر سے معروف علماء کرام و ذاکرین خطاب کریں گے۔محفل کا انتظام و انصرام لائیسنس دار سید رضا علی رضوی کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button