16ویں سالانہ ختمِ پاک دوست محمد نقشبندیؒ کی تقریب، حضرت ابوبکر صدیقؓ کے فضائل بیان کیے گئے

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا لقب یار غار بھی ہے جس کا ذکر سورہ توبہ میں موجود ہے آپ کا لقب ثانی اثنین بھی ہے حضور اکرم ؐ کے بعد سب سے بڑا درجہ آپ ؓ کا ہے کہ انہیں رب نے حضور نبی کریم ؐ کا ثانی فرمایا اسی لئے حضور نبی کریم ؐ حضرت ابوبکر صدیق ؓ اپنے مصلیٰ پر امام بنایا حضور نبی کریم ؐ کی حیات میں آپ ؓ نے9بار امامت فرمائی سید نا صدیق اکبر ؓ کی فضیلتوں میں یہ بھی ہے کہ آپ ؓ کی چار پشتیں صحابی ہیں آپ ؓ کے والدین،آپ ؓ خود،آپ ؓ کی اولاداور آپ ؓ کی اولاد کی اولاد بھی صحابی ہیں یہ صرف آپ ؓ کی خصوصیت ہے آپ ؓ کا لقب عتیق ہے صحابی کے درجات کو قرآن نے جگہ جگہ بیان کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عمر شریف جلالی اور غاز ی ناموس رسالتﷺ علامہ غازی محمد ثاقب شکیل جلالی خطیب نے  16واں سالانہ ختمِ پاک استاذالاساتذہ خادمِ قرآن الحافظ القاری دوست محمد نقشبندی رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاری خادم بلال مجددی،قاری مختار احمد جلالی،علامہ محمد حماد الدین صدیقی،علامہ محمد عمران کیلانی،صاحبزادہ محمد عرفان نقشبندی،شرجیل گوھر، مولانا محمد شاہد فاروق مدنی،محمد ذیشان بٹ، علامہ عثمان شریف جلالی،راجہ تنویر اللہ خان،قاری محمد اعجاز،نجم الحسن،میاں سہیل،ابرار احمد،قاری عطاء اللہ نیازی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اپنے بندوں کی راہنمائی کے لئے انبیاء کرام کو معبوث فرمایا،حضرت آدم علیہ اسلام سے لیکر نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ؐ کو بنی نو انسان کو اللہ کی وحدانیت کا پیغام دیا اور رشدو ہدایت کی تعلیم دی،صراط مستقیم ہی سیدھا راستہ ہے جس پر چل کر انسان اللہ کی بارگاہ کا پیارا بندہ ہونے کاشرف حاصل کرسکتا ہے،جب نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ؐ نے نبوت کا اعلان فرمایا لوگوں کو اسلام کی دعوت دی اے لوگو اللہ ایک ہے میں اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں تو اعلان سنتے ہی سیدنا صدیق اکبر ؓ نے حضور نبی کریم ؐ کو گلے لگالیا اور پیشانی پر بوسہ لیتے ہوئے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اورگواہی دیتا ہوں آپ ؐ اللہ کے سچے نبی ہیں۔محفل کے اختتام پرقرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش نصیبوں کو عمرہ کاپیکج دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button