وزیرآباد: مولانا الحاج محمد حفیظ نیازی کے ختمِ چہلم کی تقریب، دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت

وزیرآباد(نامہ نگار)ولئ کامل مفتی ابوداؤد محمد صادق رضوی کے خلیفۂ مجاز و رفیق خاص مولانا الحاج محمد حفیظ نیازی کے ختمِ چہلم کی تقریب زیرِ نگرانی مولانا پیر محمد داؤد رضوی اور مولانا صاحبزادہ محمد رؤف رضوی آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت السماجد دارالسلام میں منعقد ہوئی۔جسمیں مولانا محمد خالد حسن مجددی،مفتی رضا المصطفےٰ ظریف القادری،مولانا پیر محمد اجمل رضا قادری،مولانا ضیاءالمصطفےٰ شریفی،صاحبزادہ محمد حسان جمیل کوٹلوی،مولانا صاحبزادہ محمد غوث رضا قادری اور مولانا صاحبزادہ حافظ محمد احمد رضا قادری نے الحاج محمد حفیظ نیازی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مولانا صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں قلم کی قسم ارشاد فرمائی ہے چناچہ مولانا محمد حفیظ نیازی نے نصف صدی سے زیادہ عرصہ قلم کی عظمت کی پاسداری کرتے ہوئے حق سچ تحریر کیا اور قوم کی رہنمائی کی۔



