صنعتی بحالی کیلیے2ہزار ارب روپے کا ریلیف پیکج،آئی ایم ایف سربراہ سے پرسوں بات ہو گی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف صنعتی بحالی کیلیے ڈیڑھ سے دو ہزار ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکیج پر غور کر رہے ہیں اس حوالے سے حمایت حاصل کرنے کیلئے وہ آئندہ ہفتے ڈیووس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کرینگے۔

یہ ملاقات منگل کو سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ہوگی۔ مئی2023 میں، شہباز شریف نے پیرس میں کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ وہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے درست سمت میں کام کرینگے۔شہباز شریف نے معیشت کو ڈیفالٹ سے تو بچایا لیکن اس کے نتیجے میں دہائیوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری اور غربتسامنے آئی جسے وہ اب ریورس کرنا چاہتے ہیں۔وزارت خزانہ نے کہا کہ وہ منگل کی مجوزہ میٹنگ پر تبصرہ نہیں کرے گی جبکہ آئی ایم ایف اور وزیر اعظم کے میڈیا آفس نے بھی کوئی ردعمل ظاہر کرنے انکار کیا۔ریلیف پیکج کا منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، کاروباری برادری اور وزارت خزانہ کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button