پاکستانیوں کی بیرون ملک سے دولت واپس لانے کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانیوں کی بیرون ملک پڑی اربوں ڈالر کی دولت واپس لانے کیلئے روشن ڈیجیٹل سکیم میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے سمیت مختلف تجاویز زیر غور۔ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ اور یورپ سمیت مختلف ملکوں میں پاکستانیوں کی20ارب ڈالر دولت کا تخمینہ ہے۔ اس رقم کو واپس لانے کیلئے کسی بھی شہری کو روشن ڈیجیٹل سکیم میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر غورکیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت سکیم صرف اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کیلئے ہے۔ اب غیرملکی کمپنیوں اور پاکستان میں مقیم شہریوں کو بھی اس سکیم میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ مالی سال کے8ماہ میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب 76 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری آئی۔ علاقائی کشیدگی کےتناظر میں بیرونی دولت کی منتقلی میں سہولت دینے پر غور جاری ہے۔ 2018 اور 2019 میں ایمنیسٹی میں ظاہرکردہ دولت پاکستان منتقل نہیں کی گئی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق دونوں سکیموں میں82ہزار889افراد نےگوشوارے جمع کرائے، حکومت کو194ارب روپے مجموعی ٹیکس حاصل ہوا تھا۔اب رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس میں رعایت دینےکی بھی تجویز ہے۔اوورسیز پاکستانیوں سےرئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں خریدی جائیداد کی قیمت کے10فیصد پر ٹیکس وصولی کی تجویز ہے۔



