افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات، افغان ہمسایہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر افغان ہمسایہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی جس میں خطے کے اہم ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے متعلق افغان ہمسایہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں منعقد ہوگی، جس میں افغانستان پر نمائندگان خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف اور چینی نمائندہ خصوصی یو شیاوونگ بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے نمائندے بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اجلاس سے خطاب کریں گے، جبکہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button