نئے صوبوں کے قیام کیلئے’’ریفرنڈم‘‘کی تجویز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)نئے صوبوں کے قیام کیلئے’’ریفرنڈم‘‘کی تجویز پیش کردی گئی۔
سید عمران شفقت کے پروگرام’’بیٹھک‘‘میں سینئر صحافی سعید چودھری نےنئے صوبوں کے قیام کیلئے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے دو ہی راستے ہیں،پہلا یہ کہ جمہور کو فیصلہ کرنے دیا جائے اور دوسرا یہ کہ ریفرنڈم کرالیا جائے۔
سینئر صحافی نور اللہ نے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کو گورننس سے زیادہ سیاسی قراردیدیا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے بعد گورننس ٹھیک ہو جائےگی۔
سینئر صحافی امداد سومرو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے قیام کا مسئلہ دیرینہ ہے اور یہ واویلا صرف اختارات اور وسائل کیلئے کسی کو عوام کادرد نہیں ہے۔




