امریکی ریاست سیاٹل میں بھارت سے علیحدگی کیلئے خالصتان کا پہلا ریفرنڈم

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ریاست سیاٹل میں خالصتان کا پہلا ریفرنڈم ہے۔ریفرنڈم میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ ووٹرز سیاٹل پہنچ رہے ہیں۔بھارتی مخالفت کے باوجود امریکی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دے دی جس کی قیادت گورپت وانت سنگھ پنوں کر رہے ہیں۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے شروع ہوگی۔ یہ ریفرنڈم سکھس فار جسٹس کی عالمی مہم کا حصہ ہے۔ ڈاؤن ٹاؤن سیاٹل میں اس وقت خالصتانی جھنڈے لہرارہے ہیں ۔

مقامی سکھ تنظیمیں ووٹرز کی سہولت کیلئے کھانے پینے کے اہتمام سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔امریکا سے پہلے کینیڈا،اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم تئیس نومبر2025کو منعقد ہوا اور اس سے قبل لندن،ٹورنٹو، وینکوور،روم اورجنیوا سمیت پوری دنیا میں ریفرنڈمز منعقد ہوچکے۔گزشتہ ریفرنڈمزمیں لاکھوں کی تعداد میں سکھوں نے خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالے۔

مزید خبریں

Back to top button