ایرانی صدر کے دورۂ اسلام آباد پر ریڈ زون میں قائم دفاترکیلئے ورک فرام ہوم کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد دورے کے موقع پر وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری ہدایت کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ‏کابینہ ڈویژن نے آج صبح ایران کے صدر کی اسلام آباد آمد کے موقع پر ریڈ زون میں  قائم منسٹریز اور ڈویثزن دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ ڈویژن، ایف بی آر، فنانس ڈویژن، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، انڈسٹریز، وزارت داخلہ اینڈ جسٹس، پارلیمانی افیئر، منصوبہ بندی اور وزیراعظم آفس کے ملازمین دفاتر آئیں گے۔

  اس کے علاوہ ریڈ زون میں آنے والے خودمختار ادارے آج بند ہوں گے۔ اس ضمن میں ‏سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج اہم دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، اس حوالے سے متبادل روٹ پلان بھی جاری کردیا گیا جبکہ شہر اقتدار کو سجایا بھی گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button