باب المندب میں بحری ناکہ بندی کی کسی بھی کوشش کا طاقت سے جواب دیا جائے گا،ترکی المالکی

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
ترجمان اتحادی افواج ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ باب المندب میں بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی بندش کے دعوے گمراہ کن ہیں۔
سعودی عرب نے یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے مملکت کی بحری ناکہ بندی کی مذمت کی۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
خیال رہے کہ ترجمان انصار اللّٰہ نے کہا تھا کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعا ایئرپورٹ پر حملوں کا جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب قطر نے بھی حوثیوں کی جانب سے سعودی ناکہ بندی کی مذمت کی گئی ہے۔



