سرخ ریت کا طوفان یونان کے بعد مصر اور لیبیا کی جانب رخ

کریت(جانوڈاٹ پی کے)یونان کے شہر کریت کے بعد سرخ ریت کا طوفان اب مشرقی بحیرۂ روم اور شمالی افریقہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان پہلے ہی کریٹ کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور اب مصر اور لیبیا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طوفان کو عام طور پر "صحارن ڈسٹ اسٹارم” کہا جاتا ہے، جو سہارا ڈیزرٹ سے اٹھنے والی سرخ مٹی پر مشتمل ہوتا ہے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر تک سفر کرتا ہے۔

اس طوفان کے ممکنہ اثرات میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ، سانس کے مسائل خصوصاً دمہ کے مریضوں کیلئے خطرات، اور حدِ نگاہ میں کمی شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طوفان کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے دوران آسمان کا رنگ سرخی مائل نارنجی ہو جاتا ہے، جو ایک غیر معمولی منظر پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس نوعیت کے طوفان وقتاً فوقتاً آتے رہتے ہیں، تاہم بعض اوقات ان کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث یہ یورپ کے دیگر حصوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button