بھارتی کرکٹر روہت شرما نے بوم بوم شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

شاہد آفریدی کے351چھکوں کاریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹر روہت شرما نے بوم بوم شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

شاہد آفریدی کے351چھکوں کاریکارڈ طویل عرصے بعد ٹوٹ گیا۔روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے۔بھارتی بیٹر کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد352 ہوگئی۔جنوبی افریقا کیخلاف پہلے میچ میں روہت شرما نے57رنز بنائے۔ جس میں3چھکے بھی شامل تھے۔آل ٹائم لسٹ میں روہت شرما کا پہلا، شاہد آفریدی کا دوسرا،کرس گیل کا تیسرا،جے سوریا کا چوتھااور ایم ایس دھونی کا پانچواں نمبر ہے۔دوسری جانب بھارت نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو17رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 350 رنزکے تعاقب میں 332 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔

مزید خبریں

Back to top button