سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کے مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ربیکا خان پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر میں سے ایک ہیں، وہ معروف کامیڈین اداکار کاشف خان کی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے بطور کانٹینٹ کری ایئٹر اپنا کیریئر بنایا ہے۔

ان کا نکاح متاثر حسین ترین کے ساتھ ہوا اور گزشتہ روز رخصتی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ربیکا خان کی مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں اہلخانہ انہیں ابٹن لگارہے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے مہندی کے موقع پر اورنج کلر کی ساڑھی زیب تک کی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح رواں سال جون میں ہوا  جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز اور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر ربیکا نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا اور حسین ترین نے کریم کلر کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

 تاہم اس نکاح کی خاص توجہ کا مرکز “حق مہر” بن گیا، جسے بعض افراد 2 کروڑ تو کچھ 20 لاکھ سمجھ بیٹھے۔

اصل صورتحال یہ ہے کہ نکاح میں حق مہر 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا جبکہ نکاح خواں نے مذاقاً یا مبالغہ آمیز انداز میں کہا کہ “دو کروڑ گواہان” اس نکاح کے شاہد ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button