کتب بینی کی رحجان کو بڑھانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آصف تارڑ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) انسان کی زندگی وشخصیت کی تعمیروتربیت میں کتب بینی کلیدی حیثیت رکھتی ہے،کتاب کی افادیت ایک ایسے معلم کی حیثیت رکھتی ہے جس سے ہم لوگ بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت نہ تو کم ہوئی ہے اور ہی اس کا وجود خطرے میں ہے، کتاب سے محبت اور دوستی بہت ضروری ہے، کتب بینی کی رحجان کو بڑھانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو طیب بک ڈپو محمد آصف تارڑ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد آصف تارڑ نے اعلیٰ صحافتی اور سماجی خد مات پر صدر بابا ئے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،زاہد محمود ہاشمی،صوفی محمد اشرف نثار،کاشف محمود خان،ملک رضوان الحق،زین مبشر کھوکھر کو شیلڈز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کو بچوں سے سوشل میڈیا سے دور کرنا بھی ضروری ہے،تما م ترقی یافتہ قومیں کتاب سے جڑی ہیں پاکستان میں میں بھی قوم کو کتابوں سے جوڑنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے،پاکستان میں نوجوان نسل کو کتاب کی طرف مائل ہونا بہت مثبت پیش رفت ہے،کتب بینی کو فروغ دینے اور معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے کتاب میلے لگا نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button