راولپنڈی میں دھاتی ڈور سے 2 بچے زخمی، مقدمہ درج

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں پتنگ کی ڈور کے باعث 5 سالہ ابوبکر شدید زخمی ہو گیا، جبکہ اس کا ایک سالہ بھائی دانیال بھی زخمی ہوا۔ دونوں بچے ماموں کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد دھاتی ڈور سے دو بچوں کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ 324 کے ساتھ ساتھ نامعلوم پتنگ باز کے خلاف اینٹی کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔
دونوں بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔



