سوتے میں بستر پر پیشاب نکل جانے پر10سالہ گھریلو ملازم کو مارمارکرادھ موا کردیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)سوتے میں بستر پر پیشاب نکل جانے پر 10سالہ گھریلو ملازم کو مارمارکرادھ موا کردیا
راولپنڈی کےتھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں مالک نے10سالہ گھریلو ملازم کو رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکلنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق محمد شیر نے مقدمہ درج کراتےہوئے بتایا کہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی شیخ دائم کے پاس چھ ہزار پر گھریلو ملازم ہوں، رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکل گیا جس پر شیخ دائم نے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بناکر دیوار سے ٹکریں مروائیں اور کمرے میں بند کردیا۔
میں نے والد سے بات کرانے کا کہا پھر تشدد کا نشانہ بنایا تھپڑ مکے مارے اور ناخنوں سے نوچا اور کمرے میں بھوکا پیاسا قید رکھ کر دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے، پھر میں موقع پاکر وہاں سے بھاگ آیا۔
نیو ٹاؤن پولیس نے متاثرہ بچے کے بیان پر فوری مقدمہ درج کرکے مالک کو گرفتار کر لیا، متاثرہ کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔



