ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن پر حملہ،عالمی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی سعودی عرب کی تیل پائپ لائن کو نشانہ بنایا ہے جو خام تیل برآمد کرنے کا واحد راستہ بھی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پائپ لائن سعودی عرب کے مشرقی تیل کے ہارٹ لینڈ سے لے کر ریڈ سی کے بندرگاہ ینبو تک روزانہ تقریباً 7 ملین بیرل تیل منتقل کر رہی تھی۔سعودی عرب کی اس اہم پائپ لائن کا مقصد تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث وہاں پھنسے ہوئے تیل اور گیس کو عالمی منڈیوں تک پہنچایا جا سکے۔رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملے میں سعودی عرب کی تیل پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ملک کی دیگر اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پائپ لائن سے تیل کے بہاؤ پر اثر پڑنے کا امکان ہے اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو ماہرین کے مطابق دنیا کے توانائی بحران کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button