رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)معروف بھارتی تیلگو فلم اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دونوں نے تیلگو فلموں گیتھا گووندَم اور ڈیئر کامریڈ میں آن اسکرین جوڑی کے طور پر کام کیا تھا، اور اب حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ہم سفر بن گئے ہیں۔
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں روایتی تیلگو رسومات کے مطابق شادی کی۔وجے دیوراکونڈا نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنی بہترین دوست کو بیوی بنا لیا۔جوڑے نے دونوں خاندانوں کی روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے شادی2مختلف رسومات کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی منگنی اکتوبر2025میں حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی۔



